سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(63) بارش کے پانی سے علاج

  • 8322
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 5941

سوال

(63) بارش کے پانی سے علاج
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بارش کے پانی پر چاروں قل یا کوئی دعا پڑھ کر پینے کی کوئی روایت حضرت عمر رضی الله عنه سے ثابت ہے، کیا بارش کے پانی پر دم کر کے پینے سے بیماری کا علاج ہو تا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اللہ تعالی نے ہر زندہ چیز کو پانی سے پیدا فرمایا ہے،پانی خواہ بارش کا ہو یا دوسرا ہو ،اس میں متعدد فوائد پائے جاتے ہیں،اور حکماء کے ہاں پانی بے شمار بیماریوں کا علاج ہے، انسان کھائے بغیر تو زندہ رہ سکتا ہے مگر پانی کے بغیر زندہ رہنا ناممکن ہے۔ انسانی جسم میں پانی کی شرح خون میں تقریباً 95% ہے۔ جس کا ہر عضوپانی کا محتاج ہے۔۔باقی آپ نے جس روایت کا تذکرہ کیا ہے ایسی کوئی روایت ہمارے علم میں نہیں ہے،اس معنی کی ایک روایت شیعہ کے مصادر میں پائی جاتی ہے ،جس کا حقیقت کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ہاں البتہ آب زمزم ایک ایسا پانی ہے جس کے بارے میں نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ یہ جس نیت سے پیا جائے ،وہ پوری ہو جاتی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے