سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(55) قیامت بد ترین لوگوں پرقائم ہوگی

  • 8314
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1285

سوال

(55) قیامت بد ترین لوگوں پرقائم ہوگی
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہم اکثر یہ بات سنتے  رہتے ہیں کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی جب تک اسلام ساری زمین میں نہ پھیل جائے گا۔اوردوسری طرف ہم یہ بات سنتے ہیں کہ قیامت اس وقت قائم ہوگی جب زمین میں ''لا الہ ال اللہ'' کہنے والا کوئی شخص باقی نہ رہے گا تو ان دونوں باتوں میں تطبیق کی کیا صورت ہوگی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ دونوں قول صحیح ہیں۔نبی کریمﷺ کی  صحیح احادیث سے یہ ثابت ہے۔کہ قیامت اس وقت تک قائم نہ ہوگی۔جب تک حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام  نازل ہوکر دجال کو قتل نہ کریں گے۔آپ خنزیر کوقتل کریں گے صلیب کو توڑیں گے۔مال کی فراوانی ہوجائےگی۔اورجزیہ ختم ہوجائےگا۔ اور وہ اسلام یا تلوار کے سوا اور کچھ قبول نہ کریں گے۔ان کے زمانے میں اللہ تعالیٰ ٰ اسلام کے سوا دیگر تمام دینوں کو ختم کردے گا۔ اور سجدہ صرف  اللہ وحدہ ہی کےلئے ہوگا اس سے واضح ہوا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام  کے دور  میں ساری زمین میں اسلام پھیل جائےگا۔اور  اسلام کے سوا اور کوئی دین باقی نہ رہے گا۔اور یہ بھی رسول للہ ﷺ کی متواتر احادیث سے ثابت ہے۔کہ قیامت بد ترین لوگوں پرقائم ہوگی۔اللہ سبحانہ وتعالیٰ ٰ عیسیٰعلیہ السلام  کی وفات اور سورج کے مغرب سے طلوع ہونے کے بعد ایک ایسی  پاک ہوا بھیجے گا۔جو ہر مومن مرد اور عورت  ی  روح کو قبض کرےگی اور پھر اس کے بعد بدترین قسم کے لوگ رہ جایئں گے اور ان پر قیامت قائم ہوگی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے