سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(53) کتاب حصن حصین اور حرز الجوشن وغیرہ

  • 8312
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1597

سوال

(53) کتاب حصن حصین اور حرز الجوشن وغیرہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

دم اور تعویز اگر قرآن مجید سے ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟اگر میں اپنے ساتھ''حصن حصین'' یا کتاب''حرز الجوشن''یا ''سبع عقود سلیمانیہ''رکھو تو اس کا کیا حکم ہے۔؟ کیا یہ صحیح ہے۔ کہ ان کتابوں کا اپنے پاس رکھنا نظر بد اور حسد۔۔۔وغیرہ سے بچاتاہے۔؟لوگ یہ بیان کرتے ہیں۔کہ ان کتابوں میں معوذات اور آیۃ الکرسی ہے۔اگر کتابوں کو ہر وقت ساتھ نہ رکھا جائے تو کیا پھر بھی معوذات اور آیۃ الکرسی کا پڑھنا فائدہ دیتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

قرآن مجید اور ایسے اذکار اور دعائوں کے ساتھ دم کرنا جائز ہے۔ جو شرکیہ نہ ہوں۔ تعویز لکھنے اور انہیں بطور حرز کے استعمال کرنے کے بارے میں ہم ایک مفصل فتویٰ جاری کرچکے ہیں۔ اسے ملاحظہ فرمایئں۔

کتاب''حصن حصین'' حرز الجوشن''اور''سبعہ عقود'' وغیرہ کو بطور حرز استعمال کرنا جائز نہیں ہے۔سوتے وقت آیۃ الکرسی کا پڑھنا نیز''قل ھو اللہ احد'' اور '' معوذتین''کاپڑھنا مفید ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے