سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(27) کیا آل بیت کے ساتھ علیہ السلام لکھا جا سکتا ہے

  • 8286
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1875

سوال

(27) کیا آل بیت کے ساتھ علیہ السلام لکھا جا سکتا ہے
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا آل بیت کے ساتھ علیہ السلام لکھا جا سکتا ہے۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اصلا یہ الفاظ انبیاء کرام کے ساتھ خاص ہیں،اور غیر انبیاء کے لئے استعمال کرنے کے بارے اہل علم میں اختلاف پایا جاتا ہے۔ بعض اہل علم نے مکروہ ،اور بعض نے جائز کہا ہے۔ لیکن راجح بات یہی ہے کہ کبھی کبھار غیر انبیاء کے ساتھ ان الفاظ کو استعما ل کیا جا سکتا ہے ، کیونکہ یہ الفاظ السلام علیکم کے معنی میں ہی ہیں،لیکن شرط یہ ہے کہ روافض کی مانند اس کو شعار نہ بنایا جائے ،اور اسے کسی شخصیت کے ساتھ مخصوص نہ کیا جائے،جیسا کہ روافض تمام صحابہ کو چھوڑ کر صرف سیدنا علی ،سیدنا حسن اور سیدنا حسین ﷢کے ساتھ خاص کرتے ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے