السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
میں رمضان کے علاوہ روزے رکھنے کی بہت کم ہمت پاتا ہوں، میں اگر سابقہ چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا نہ کر سکوں اور فدیہ دے دوں کیا تب بھی ٹھیک ہو گا؟کیونکہ میں نے سچی توبہ کر لی ہے۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اگر آپ واقعی اتنے کمزور ہیں کہ ان کی قضا کرنے سے معذور ہیں تو پھر یہ آپ کا شرعی عذر بنا جاتا ہے اور اللہ تعالی معاف کرنے والے ہیں،لہذا آپ ان کا کفارہ ادا کر کے بری الذمہ ہو جائیں گے۔ ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصوابفتاوی بن باز رحمہ اللہجلددوم |