سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(23) تعلیم کی غرض سے رجسٹر پر قرآن لکھنے کا حکم

  • 8281
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 2538

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا قرآن مجید سیکھنے کے لیے رجسٹر پر قرآنی آیات لکھی جا سکتی ہیں؟ مثلا مشکل الفاظ کے معنی، یا آیتوں کے کچھ حصے لکھنا ،اور ان کو یاد کرنا، جس طرح ہم دیگر علوم سیکھنے کے لیے رجسٹروں کا استعمال کرتے ہیں،کیا اسی طرح قرآن مجید سیکھنے کے لیے بھی کر سکتے ہیں؟ کیا اس سے گناہ ملے گا؟کیا قرآن مجید کا صرف ایک لفظ یا آیت کا کچھ حصہ بھی لکھ کر اس کو یاد کر سکتے ہیں، چاہے پوری آیت نہ بھی لکھیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

سیکھنے کی غرض سے قرآن مجید کو رجسٹر ،کاپی سمیت کسی بھی ذریعہ تعلیم والی چیز پر لکھا جا سکتا ہے،بشرطیکہ وہ کوئی حرام چیز نہ ہو،جیسے کسی مردار یا نجس جانور کی کھال وغیرہ پر لکھنا۔

صحابہ کرام بھی قرآن مجید کو لکڑی ،پتھر ،ہڈیوں اور کھالوں وغیرہ پر لکھا کرتے تھے،اور مطبوعہ قرآن مجید بھی تو کاغذ پر ہی چھپتا ہے،جسے بعد میں جلد کر لیا جاتا ہے،یہ دونوں ہی کاغذ ہیں۔اصل مقصود یہ ہے کہ جس چیز پر بھی قرآن لکھا جائے ،اس کو سنبھال کر رکھاجائے،اور اس کی بے ادبی نہیں ہونی چاہیئے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ