سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(14) بدعات اور خرافات سے منسلک پکوانوں کا حکم

  • 8272
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1395

سوال

(14) بدعات اور خرافات سے منسلک پکوانوں کا حکم
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس طرح ماہ ر جب کی بدعات میں کونڈوں اورحلوہ پوری کا پکوان منسلک ہے، اسی طرح ماہ محرم کی بدعات میں ایک میٹھا پکوان بنام چونگا مشہور ہے،کیا اس کو بنایا اور کھایا جاسکتا ہے،اورکیا ماہ محرم گذرنے پر اس کو بنا کر کھایا جا سکتا ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کوئی بھی پکوان یا کھانا اگر حلال اجزاء پر مشتمل ہو تو کسی بھی وقت پکا کر کھایا جا سکتا ہے۔ لیکن اگر اسی حلال پکوان یا کھانے کو کسی بدعت کے ساتھ منسلک کر دیا جائے تو اسے کھانا جائز نہیں ہے۔کیونکہ ان بدعات کی اسلام میں کوئی دلیل موجود نہیں ہے،اور نبی کریم ﷺنے بدعات سے سختی سے منع فرمایاہے۔ بدعات کے ساتھ منسلک معروف کھانوں کو اگر آپ بدعت کی نیت سے نہیں پکاتے ،بلکہ ویسے ہی لذت دہن کا اہتمام کرتے ہیں تو ان کھانوں کو آپ کسی بھی وقت پکا کر کھا سکتے ہیں،ہاں البتہ بدعات کے معروف دنوں میں، ان سے منسلک کھانے پکانے سے احتیاط کرنی چاہئے ،تاکہ اہل بدعت یہ دلیل نہ پکڑیں کہ آپ نے بھی ان کی بدعت کے فروغ میں حصہ لیا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم 

تبصرے