السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے ہاں مسجد میں کچھ لوگ اسمائے حسنی کے بعد ایک سوبائیس دفعہ ’’یالطیف‘‘ پڑھتے ہیں ۔ کیا یہ عمل شریعت میں ثابت ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ عمل جائز نہیں، کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا کوئی ثبوت نہیں ملتا اور صحیح حدیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے کہ
((مَنْ أَحّدَثَ فِی أَمْرِنَا ہٰذَا مَالَیْسَ مِنْہُ فَہُوَ رَدٌّ))
’’ جس نے ہمارے دین میں وہ چیز ایجاد کی جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔ ‘‘
ایک حدیث یہ الفاظ ہیں :
((مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسْ عَلَیْہِ أَمْرُنَا فَھُوَرَدٌّ))
’’ جس نے کوئی ایسا عمل کیاجو ہمارے دین کے مطابق نہیں وہ مردود ہے۔‘‘
وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَصَحبِهِ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب