السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
بعض لوگ جب اقامت کے وقت کے قریب مسجد میں آتے ہیں تو وہ امام کی آمد کے انتظار میں کھڑے ہو جاتے ہیں اور تحیۃ المسجد ترک کر دیتے ہیں، ان کے اس عمل کے بارے میں کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر مدت اتنی تھوڑی ہو کہ تحیۃ المسجد کو ادا نہ کیا جا سکتا ہو تو اس میں کوئی حرج نہیں اور اگر معلوم نہ ہو کہ امام کب آئے گا تو افضل یہ ہے کہ وہ تحیۃ المسجد پڑھنا شروع کردیں۔ پھر اگر امام آجائے اور نماز کے لیے اقامت کہہ دی جائے اور آپ ابھی پہلی رکعت میں ہوں تو اسے توڑ دیں اور اگر دوسری رکعت میں ہوں تو ہلکی سی یہ رکعت پڑھ لیں۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب