السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
نام تبدیل کرنے کا کیا حکم ہے۔ جس طرح اثر انڈونیشی حاجی کرتے ہیں کہ وہ مکہ مکرمہ یامدینہ منورہ میں جا کر اپنے تبدیل کرلیتے ہیں۔ کی ایہ سنت ہے یا نہیں:
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نبی صلی اللہ علیہ وسلم برے ناموں کو بدل کر اچھے نام رکھ دیا کرتے تھے ۔ اگر انڈونیشیا کے حاجی اسی وجہ سے نام تبدیل کریں تو اجازت ہے اور اگر اس وجہ سے کریں کہ وہ حج سے فارغ ہوئے ہیں یا مسجد نبوی کی زیارت جو وہاں نماز پڑھنے کے لیے کی تھی اس سے فارغ ہوئے ہیں ، تب جائز نہیں ہے۔ بلکہ احداث فی الدین کی وجہ سے یہ بدعت ہے۔
وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَصَحبِهِ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب