السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
۱۔ بعض لوگوں کا عقیدہ ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہما کے حجرہ میں دو رکعت نماز پڑھتا ضروری ہے۔
۲۔ بعض لوگ نماز کاسلام پھیر کر سر پر ہاتھ رکھتے ہیں اور کہتے ہیں یہ سنت ہے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
۱۔ حجرۂ علی رضی اللہ عنہ میں دورکعت نماز کو واجب سمجھا غلط عقیدہ ہے، بلکہ یہ انتہائی بری بدعت ہے۔
۲۔ نماز کا سلام پھیر کر سر پر ہاتھ رکھنا سنت نہیں بلکہ یہ نئی ایجاد شدہ بدعت ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جوشخص ہمارے اس دین میں کام نکالے گا جو اس میں سے نہیں تو وہ ناقابل قبول ہے۔‘‘
وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَصَحبِهِ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب