سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(400) بدعت کی تعریف

  • 8220
  • تاریخ اشاعت : 2013-11-14
  • مشاہدات : 712

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمیں وضاحت سے بیان کریں کہ بدعت کیا ہوتی ہے اور اس کی قسمیں کون کون سی ہیں۔ ؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ہمیں وضاحت سے بیان کریں کہ بدعت کیا ہوتی ہے اور اس کی قسمیں کون کون سی ہیں۔ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

بدعت سے مراد وہ عبادت ہے جو اللہ تعالیٰ نے شریعت میں نازل نہیں فرمائی۔ مثلامیلاد منانا،شب معج کا تہوار منانا اور اذان کے بعدمؤذن کا (ضروری سمجھ)بلندآ واز سے دورد پڑھنا، وغیرہ۔ بدعت اور اس کی اقسام کی وضاحت کے لیے بہ تسے علماء نے کتابیں لکھی ہیں ، جن میں سے بعض درج ذیل ہیں :

۱۔        کتاب ’’ السنن والمبتدعات‘‘ از شیخ محمد احمد عبدالسلام حوامدی۔

۲۔        کتاب ’’ الابداع فی مضار الابتداع‘‘ از شیخ علی محفوظ۔

یہ دونوں مصر کے علماء ہیں۔ ان سے بہت پہلے امام محمد بن وضاح نے ’’ کتاب البدع والنہی عنھا‘‘ اور امام شاطبی نے ’’ کتاب الاعتصام‘‘ کھی تھی۔

وَبِاللّٰہِ التَّوفَیقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَصَحھبِہِ وَسَلَّمَ

اللجنة الدائمة، رکن : عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان ، نائب صدر : عبدالرزاق عفیفی، صدر : عبدالعزیز بن باز۔

 

 

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 290

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ