سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(232) اسلام مذہبی تشدد کی اجازت نہیں دیتا

  • 8203
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1089

سوال

(232) اسلام مذہبی تشدد کی اجازت نہیں دیتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اسلام مذہبی تشدد کی اجازت دیتا ہے؟ بوہری مسلمان ہیں، اسلام کی تعلیمات کو بھی مانتے اور قرآن مجید کو بھی اور کلام اللہ کو بھی۔ تمام مسلمانوں کو فرض ہے کہ قرآن پر ایمان رکھیں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسلام ایسے شخص پر سختی کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو اپنے ایمان میں سچے ہوں اور اللہ کی کتاب اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کے طریقے کی سچے دل سے پیروی کریں، ایسے مومنوں پر زیادتی کو اسلام حرام بلکہ کفر قرار دیتا ہے جب بوہرہ فرقہ کے بڑے عالم (پیر) اور ا سکے پیروکاروں )مریدوں) کاعقیدہ وہی ہے جو آپ نے سوالات میں بیان کیا ہے تو وہ اسلام کی بنیادی تعلیمات کے منکر ہیں۔ وہ قرآن وسنت کی رہنمائی نہیں لیتے اور ان سے بعید نہیں کہ ان سچے مومنوں پر تشدد اور زیادتی کریں جو واقعی اللہ تعالیٰ‘ اس کی کتاب اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم  پر صحیح ایمان رکھتے ہیں۔ جس طرح ہر قوم کے کفار نے اپنے رسولوں کی امت کے مومنین پر ظلم کیا، حالانکہ ان رسولوں کو اللہ تعالیٰ نے ان قوموں کو ہدایت کے لئے مبعوث کیا تھا۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ

اللجنة الدائمة۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 250

محدث فتویٰ

تبصرے