السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
گزارش ہے کہ اہل سنت اور شیعہ کے مابین اختلاف کی وضاحت فرمائیں اور یہ بتائیں کہ ان میں سے کون سا فرقہ اہل سنت سے زیادہ قریب ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اہل سنت والجماعت اور شیعہ کے درمیان توحید‘ نبوت‘ امامت وغیرہ کے متعلق بہت سے امور میں اختلاف ہے۔ بہت سے علماء نے اس موضوع پر اپنی کتابوں میں روشنی ڈالی ہے۔ مثلاً شیخ الاسلام ابن تیمیہ نے منہاج السنۃ میں، شہر ستانی نے الملل والنحل میں، ابن حزم نے ’’فصل‘‘ میں اور دیگر علماء نے بھی لکھا ہے مثلاً محب الدین خطیب کی تصنیف الخطوط العریضہ اور مختصر تحفہ اتنا عشریہ۔ آپ مذکورہ بالا کتابوں میں اس موضوع کا مطالعہ کریں۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ
اللجنة الدائمة۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۹۲۴۷)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب