سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(190) اہل حوال حالت بیداری میں نبیﷺ کی زیارت کیسے کرتے ہیں ؟

  • 8165
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1082

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اہل حوال حالت بیداری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی زیارت کیسے کرتے ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کے وفات پاجانے کے بعد کوئی شخص آپ کو دنیا میں نہیں دیکھ سکتا۔ البتہ خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کی زیارت ممکن ہے۔ جس نے خواب میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کو آپ کی صحیح صورت میں دیکھا تو اس کا خواب درست ہے کیونکہ شیطان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  کی صورت اختیار نہیں کرسکتا اور صوفیہ جو حالت بیداری میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم  کی زیارت کا دعویٰ کرتے ہیں یہ غلط اور بے بنیاد بات ہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۲۵۲۹)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 196

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ