سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(322) یہ بے اصل اور باطل چیزیں ہیں

  • 8142
  • تاریخ اشاعت : 2013-11-12
  • مشاہدات : 983

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

صوفیہ کے طرفق اور ان کے مرتب کردہ وظیفوں کا کیا حکم ہے جو فجر اور مغرب کی نمازوں سے پہلے پڑھے جاتے ہیں۔ اس شخص کا کیا حکم ہے جو یہ دعویٰ کرتا ہے کہ اس نے رسول اللہﷺ کو بیداری کی حالت میں آنکھوں سے دیکھا اور ان الفاظ میں حضورﷺ پر درود پڑھا:

(اَلسَّلاَمُ عَلَیْکَ یَا عَیْنَ الْعُیُونِ وَرُوحَ الأَروَاحِ؟)

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

آپ نے صوفیوں کے جن سلسلوں اور وظائف کاذکر کیا ہے یہ سلسلے اور وظیفے سب نئی ایجاد اور بدعتیں ہیں۔ انہی میں سے تیجانیہ اور کتابیہ سلسلہ بھی ہے۔ ان کے اذکار وظائف میں سے صرف وہی اذِکار وغیرہ درست ہیں جو قرآن مجید اور صحیح احادیث کے مطابق ہوں۔ 1

سوال میں کتانی کے بیداری کی حالت میں جناب رسول اللہﷺ کی زیارت کرنے اور مذکورہ سلام پڑھنے کے متعلق پوچھا گیا ہے تو یہ بالک بے اصل اور باطل قصہ ہے۔ جناب نبی اکرمﷺ کی زیارت آپ کی وفات کے بعد کسی کو بیداری میں نہیں ہوسکتی۔ آپﷺ قیامت کے دن ہی اپنی قبر مبارک سے باہر تشریف لائیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

{ثُمَّ اِِنَّکُمْ بَعْدَ ذٰلِکَ لَمَیِّتُوْنَ ٭ ثُمَّ اِِنَّکُمْ یَوْمَ الْقِیٰمَة تُبْعَثُوْنَ} (المومنون۲۳,۱۵۔ ۱۶)

’’پھر تم اس کے بعد مرجانے والے ہو۔ پھر قیامت کے دن اٹھائے جاؤ گے۔ ‘‘

نبیﷺ نے فرمایا:

(أَنَا أَوَّلُ مَنْ تَنْشَقُ عَنْہُ الأرْضُ یَوْمَ الْقِیَامَة)

قیامت کے دن زمین سب سے پہلے مجھ پر سے پھٹے گی۔ ‘‘2

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہ وَصَحْبِہ وَسَلَّمَ

اللجنة الدائمة۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

فتویٰ (۶۴۳۳)

--------------------------------------

1 طریقہ تیجانیہ کے متعلق سوالات ملاحظہ فرمائیں۔

2 صحیح مسلم حدیث نمبر: ۲۲۷۸۔ سنن ابی داؤد حدیث نمبر: ۴۶۷۳‘ ترمذی حدیث نمبر: ۳۶۹۳۔ مسند احمد ج: ۱‘ ص:۲۸۱‘۲۸۲‘۲۹۵‘ ۲۹۶۔ ج: ۲‘ ص:‘ ۲۶۴‘ ۵۴۰۔ ج:۳‘ ۱۰‘ ۱۱‘ ۳۳‘ ۱۴۴‘ ۱۴۵۔

 

 

 

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 173

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ