سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(166) تصوف اور صوفی کی وضاحت

  • 8141
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 2786

سوال

(166) تصوف اور صوفی کی وضاحت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

تصوف کا کیا مطلب ہے؟ اسلام میں ا س کا کیا مقام ہے؟ مثلاً طریقہ تیجانیہ،قادریہ،شیعہ وغیرہ۔ نائیجیریا ان ’’طریقوں‘‘ کا مرکز بن گیا ہے۔ مثلاً طریقہ تیجانیہ میں ایک درود ہے جسے صلاۃ البکریۃ کہتے ہیں جو اس طرح شروع ہوتا ہے

(اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ سَیِّدَنَا مُحَمَّدٍ الْفَاتِحِ لِمَا أُغْلِقَ…… اور ان الفاظ پر ختم ہوجاتاہے حَقَّ قَدْرِہِ وةمِقْدَارِہِ الْعَظِیْم)

اس درود کو بہت اونچا مقام دیا جاتا ہے حتیٰ کہ درود ابراہیمی سے بھی افضل سمجھا جاتاہے۔ یہ بات ان کی کتاب ’’جواھرالمعانی‘‘ جز اول صفحہ ۱۳۶ پر موجود ہے۔ کیا یہ صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

لفظ ’’صوفی‘‘ کے متعلق ایک قول یہ ہے کہ یہ صفۃ کی طرف نسبت ہے۔ کیونکہ صوفیوں کی مشابہت ان صحابہ کرام سے ہے جو نادرا تھے اور مسجد نبوی میں صفہ (یعنی چبوترہ) پر رات گزارتے تھے۔ یہ قول صحیح نہیں ہے۔ کیونکہ صفۃ کی طرف نسبت ’’صفتی‘‘ بنتی ہے۔ جس میں فاء پر تشدید ہے اور آخر میں یائے نسبت ہے اور اس میں واؤد موجود نہیں۔ ایک قول یہ ہے کہ اس کی نسبت صفرۃ کی طرف ہے جس سے ان کے دلوں اور عملوں کی صفائی کی طرف اشارہ ہے، یہ قول بھی غلط ہے کیونکہ صفرۃ کی طرف نسبت صفوی ہوتی ہے اور یہ بات اس لئیح بھی غلط ہے کہ انکے عقیدے میں خرابی پائی جاتی ہے اور اعمال میں بدعتوں کی کثرت ہے۔ ایک قول یہ ہے کہ ان کی نسبت صوف (یعنی اون) کی طرف ہے۔ کیونکہ ادنی لباس ان کی پہچان بن گیا تھا۔ یہ قول لغوی طور پر یہ بھی اور واقعہ کے اعتبار سے بھی نسبتاً زیادہ صحیح معلوم ہوتاہے۔[1]

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۷۱۴۰)


[1]              تیجانیہ اور ان کی بدعتوں کے بارے میں آئنندہ اوراق میں الگ بات موجود ہے۔ اسے ملاحظہ فرمائیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 173

محدث فتویٰ

تبصرے