سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(160) اصلاح عقیدہ کے لئے مفید کتب

  • 8135
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1940

سوال

(160) اصلاح عقیدہ کے لئے مفید کتب

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عقیدہ کو سمجھنے کے لئے کون سی کتابیں مفید ہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عقیدہ وغیرہ کو سمجھنے کے لئے لوگو ں کی سجھ بوجھ اور تعلیمی استعداد کے مطابق کتابیں مفید ثابت ہوسکتی ہیں۔ ہر شخص کو اپنے آس پاس کے ان علماء سے مشورہ لینا چاہئے جو اس کی حالت‘ فہم وفراست اور قوت ادراک اور تحصیل علم کی استعداد سے واقف ہوں۔

اس سلسلے میں مختصر جواب کے طور پر مندرجہ ذیل مفید کتابوں کا نام لیا جاسکتاہے۔ عقیدہ واسطیہ اور اس کی شروح‘ شرح عقیدہ طحاویہ،کتاب التوحید تصنیف شیخ محمد بن عبدالوہاب‘ اس کی شرح تیسیرالعزیز الحمید۔ کشف الشبہات اور اصول ثلاثہ۔ یہ دونوں شیخ محمد ابن عبدالوہاب کی تصانیف ہیں۔ تدمریہ اور حمویہ از شیخ الاسلام ابن تیمیہ اور ابن خزیمہ کی کتاب التوحید۔ قصیدہ نونیہ اور اس کی شرح۔ واضح رہے کہ سب سے عظیم اور شرف والی کتاب ’’قرآن مجید‘‘ ہے۔ جس میں اللہ تعالیٰ نے صحیح عقیدہ وضاحت سے بیان فرمایاہے اور اس عقیدہ کے مخالفین کی غلطی کو واضح فرمایا ہے۔ اس لئے ہم آپ کو نصیحت کرتے ہیں کہ قرآن مجید کی تلاوت کثرت سے کریں اور اس کے معانی ومطالب پر غور کریں۔ اس میں ہدایت بھی ہے اور نور بھی۔ اس میں ہر نیکی ترغیب ہے اور ہر برائی سے تنبیہ۔ جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے:

﴿اِنَّ  ہٰذَا الْقُرْاٰنَ یَہْدِیْ لِلَّتِیْ  ہِیَ اَقْوَمُ﴾ (الاسراء۱۷؍۹)

’’بلاشبہ یہ قرآن وہ سیدھا راستہ دکھاتا ہے جو سب سے سیدھا ہے۔‘‘

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۷۴۴۳)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 169

محدث فتویٰ

تبصرے