السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی ان کتابوں کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ ’’منہاج السنہ‘‘اور ’’شرح حدیث النزول‘‘؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
یہ دونوں کتابیں علم‘ استدلال‘ حسن بیان‘ باطل کی زور تردید‘ حق کی پرزور تائید اور صحیح عقیدہ کے بیان کے لحاظ سے بہترین کتابیں ہیں۔ ہماری معلمومات کے مطابق رافضیو ں کے رد میں ’’منہاج السنۃ‘‘ کے پائے (مرتبے اور درجے) کی کتاب نہیں۔ اور حدیث نزول کی تشریح میں ان کی کتاب ’’شرح حدیث النزول‘‘ سے کامل ترکوئی کتاب نہیں۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۳۸۶۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب