السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
وہابیت کیا ہوتی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
’’وہابیت‘‘ کا لفظ شیخ محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ کے مخالفین ان کی دعوت کے لئے بولتے ہیں، جبکہ شیخ توحیدکو مشرکانہ عقائد واعمال سے پاک کرنے اور جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے راستے کے علاوہ سب راستوں کو چھوڑدینے کی دعوت دیتے تھے۔ مخالفین کا مقصد یہ ہے کہ لوگو ں کو شیخ کی دعوت سے متنفر کریں اور لوگوں کو اس راستے سے روکیں جس کی طرف وہ بلاتے تھے۔ لیکن اس سے اس دعوت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا بلکہ یہ دنیا میں زیادہ پھیل گئی اور جنہیں اللہ تعالیٰ نے توفیق دی ان کو اس کی حقیقت‘ مقصود اور کتاب وسنت کی روشنی میں اس کے دلائل معلوم کرنے کا زیادہ شوق پیدا ہوا، اس طرح وہ اس پر مظبوطی سے کار بندہ ہوگئے اور دوسروں کو بھی اس کی طرف بلانے لگے۔ وللہ الحمد۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۳۲۰۷)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب