سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(213) واجب غسل کیے بغیر نماز پڑھنے والے کے متعلق حکم

  • 813
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1237

سوال

(213) واجب غسل کیے بغیر نماز پڑھنے والے کے متعلق حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس شخص نے نماز پڑھ لی اور نماز پڑھنے کے بعد اسے معلوم ہوا کہ اس پر غسل واجب تھا تو وہ کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ہر انسان جسے نماز پڑھنے کے بعد معلوم ہو کہ وہ بڑی یا چھوٹی ناپاکی میں مبتلا تھا، تو اس کے لیے واجب ہے کہ وہ اس ناپاکی سے طہارت حاصل کر لے اور پھر نماز دوبارہ پڑھے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:

((لَا یَقْبَلُ اللّٰہُ صَلَاةً بِغَیْرِ طُہُورٍ)) (صحیح مسلم، الطہارة، باب وجوب الطہارة للصلاة، ح: ۲۲۴ وسنن النسائي، الطہارة، باب فرض الوضوء، ح: ۱۳۹ واللفظ له)

’’اللہ تعالیٰ طہارت کے بغیر کوئی نماز بھی قبول نہیں فرماتا۔‘‘

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ260

محدث فتویٰ

تبصرے