سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(151) ملت اسلامیہ کس طرح متحد ہوسکتی ہے؟

  • 8127
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1020

سوال

(151) ملت اسلامیہ کس طرح متحد ہوسکتی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 اس دور میں ہم ملت اسلامیہ میں کس طرح اتفاق پیدا کرسکتے ہیں؟ حالانکہ ہم دیکھتے ہیں اور سنتے ہیں کہ روزانہ مسلمان اپنے مسلمان بھائیوں کو قتل کررہے ہیں (مثلاً تنظیم آزادی فلسطین اور جو کچھ اس میں داخلی طور پر ہوتا ہے اور عراق ایران کا مسئلہ) اور ہماری بکھری ہوئی عرب قوم جو صرف اس بات پر متفق ہے کہ آپس میں متفق نہیں ہوگی۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

امت اسلامیہ میں اتحاد اسی چیز سے پیدا ہوسکتا ہے جس سے عہد نبوی میں پیدا ہوا تھا یعنی صحیح عقیدہ،سچا ایمان اور کتاب اللہ وسنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  پر عمل‘ اس کی طرف دعوت اور اس سلسلے میں آنے والی مشکلات پر صبر۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ(۸۶۷۸)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 163

محدث فتویٰ

تبصرے