سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(149) بے علم آدمی گمراہی سے کیسے بچ سکتا ہے؟

  • 8125
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1044

سوال

(149) بے علم آدمی گمراہی سے کیسے بچ سکتا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

  ایک دیانت دار مسلمان کیا کرے جو ایک جاہل معاشرہ میں زندگی گزار رہا ہے۔ جہاں علماء ہیں نہ اسلامی تحریکیں۔ وہ ان جماعتوں کا تقابل کرکے معلوم نہیں کرسکتا کہ کتاب وسنت کے مطابق کون سی جماعت ہے جس کی پیروی کی جائے۔ تو ایسا شخص کیا کرے جس کے عجز کی یہ کیفیت ہے اور وہ بھیڑوں کے درمیان زندگی گزار رہا ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسلمان کو اپنے دین کی اتنی باتیں لازماً سیکھنا چاہئیں جن سے اسے دین کی سمجھ آجائے اور وہ لوگوں کو اپنی طاقت کے مطابق بھلائی کی دعوت دے سکے، باقی جن چیزوں کی اسے طاقت نہیں وہ اس پر واجب نہیں کیونکہ شریعت کی آسانی کی بہت دلیلیں ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿مَا یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیَجْعَلَ عَلَیْکُمْ مِّنْ حَرَجٍ﴾ (المائدۃ۵؍۶)

’’اللہ تعالیٰ تم پر کسی قسم کی تنگی نہیں ڈالنا چاہتا۔‘‘

نیز فرمایا:

﴿فَاتَّقُوا اللّٰہَ مَا اسْتَطَعْتُمْ﴾ (التغابن۶۴؍۱۶)

’’جہاں تک ہو سکے اللہ سے ڈرو۔‘‘

اسے ان علماء سے تعاون کرنا چاہئے جو خیر سے زیادہ قریب ہوں۔ اگر اسے کوئی عالم نہ ملے تو اس کا فرض ہے کہ کسی ایسے شہر میں چلا جائے جہاں دین کی سمجھ اور شعائر اسلام پر عمل کرنے میں اس کے ساتھ تعاون کرنیوالے لوگ دستیاب ہوں، جب کہ اسے اس کاکوئی  راستہ بھی نہ ملتا ہو۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ(۹۷۸۵)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 161

محدث فتویٰ

تبصرے