سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(146) حق وباطل میں فیصلہ کرنے والی چیز قرآن وسنت ہے

  • 8122
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1030

سوال

(146) حق وباطل میں فیصلہ کرنے والی چیز قرآن وسنت ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

موجودہ دور میں کئی جماعتیں اور پھر آگے ان کی شاخیں موجود ہیں۔ ان میں سے ہر ایک کا دعویٰ ہے کہ وہ ’’فرقہ ناجیہ‘‘ میں شامل ہے۔ ہمیں معلوم نہیں ان میں سے کون حق پر ہے کہ اس کی اتباع کریں، جناب سے امید ہے کہ آپ ہمیں بتائیں گے ان میں سے بہتر اور زیادہ اچھی جماعت کون سی ہے تاکہ ہم حق کی پیروی کرسکیں، اس کے ساتھ دلائل بھی بیان فرمادیجئے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ سب جماعتیں ’’فرقہ ناجیہ‘‘ میں شامل ہیں۔ سوائے ان کے جو کسی ایسے کفریہ عقیدہ یا عمل کے مرتکب ہوں جو دائرہ اسلام سے خارج کردیتا ہے، لیکن ان کے درجات مختلف ہیں، جس طرح حق کو سمجھنے، اس پر عمل کرنے میں اور دلائل کے سمجھنے میں غلطی کرنے اور عملی کوتاہیوں میں وہ مختلف درجات پر ہیں۔ ان میں سے زیادہ ہدایت یافتہ وہ ہے جس نے دلیل کو زیادہ بہتر طور پر سمجھا اور بہتر طور پر اس کے مطابق عمل کیا۔ لہٰذا ان کے نقطہ ہائے نظر کوسمجھیں اور ا س کا ساتھ دیں جو حق کا زیادہ متبع اور زیادہ اختیار کرنے والا ہے اوردوسرے مسلمان بھائیوں پر زیادتی نہ کریں کہ ان کا مسئلہ صحیح ہو اس کو بھی رد کردیں۔ بلکہ حق کی پیروی کریں وہ جہاں بھی ہو، اگرچہ سچی بات اس شخص کی زبان سے ظاہر ہو جو بعض مسائل میں آپ سے اختلاف رکھتاہے۔ حق مومن کا رہنما ہوتا ہے اور حق وباطل میں فیصلہ کرنے والی چیز قرآن وسنت کی دلیل ہی ہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۶۱۴۹)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 159

محدث فتویٰ

تبصرے