السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آج کل عالم اسلام میں متعدد فرقے اور صوفیہ کے مختلف طریق پائے جاتے ہیں۔ مثلاً تبلیغی جماعت‘ اخوان المسلمین‘ سنی‘ شیعہ وغیرہ ان میں سے وہ کون سی جماعت ہے جو کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ پر عمل پیرا ہو؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اسلامی جماعتوں میں حق سے زیادہ قریب اور اس پر عمل کی زیادہ کوشش کرنے والے اہل سنت ہیں۔ ان میں اہل حدیث اور انصارالسنۃ کی جماعت اور اس کے بعد اخوان المسلمون شامل ہیں۔ مختصر طور پر یہ کہا جاسکتا ہے کہ ہر جماعت میں بعض غلطیاں بھی ہیں اور بعض صحیح باتیں بھی۔ آپ ہر ایک سے اس کے صحیح کام میں تعاون کریں اور ان کی غلطیوں سے بچیں۔ اس کے ساتھ ساتھ نصیحت کریں اور تعاون علی البروالتقویٰ کے اصول پر کام کریں۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۶۲۸۰)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب