السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
موجودہ مذہبی جماعتو ں کے ظہور کی کیا وضاحت ہوسکتی ہے؟ جب کہ ہمیں معلوم ہے کہ ہر گروہ کا اپنا اپنادعوت کا طریقہ ہے اور ہر ایک کی کوشش ہے کہ اقتدار اسے حاصل ہو۔ کیا یہ سب فرقے یا ان میں سے بعض فرقے اور جماعتیں اس حدیث کے تحت آتی ہیں۔
(سَتَفْتَرِقُ أُمَّتِیی عَلَی ثَلاَثٍ وَسَبْعِینَ فِرْقَة کُلُّھُمْ فِیی النَّارِ أِلاَّ وَاحِدَة)
’’میری امت عنقریب تہتر فرقوں میں تقسیم ہوجائے گی وہ سب فرقے جہنم میں جائیں گے سوائے ایک کے‘‘
ہم ان سب پارٹیوں کو کیسے ایک جگہ جمع کرسکتے ہیں مثلاً اخوان المسلمین‘ سلفیہ،خلفیہ،جماعت التکفیروالہجرۃ‘ تبلیغی جماعت اور صوفیہ…وغیرہ۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اللہ تعالیٰ کا دین ایک ہے اور اللہ تک پہنچنے کا راستہ بھی ایک ہے، جو شخص دین اسلام پر قائم ہے اور اس طریقے پر ہے جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھے، وہی صحیح ہے۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن بازفتویٰ (۷۲۷۸)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب