سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(206) بھولی ہوئی نماز کب پڑھے؟

  • 806
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-29
  • مشاہدات : 1734

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نماز عشاء کے لیے مسجد میں داخل ہوا تو اسے یاد آیا کہ اس نے تو مغرب کی نماز بھی نہیں پڑھی،اس صورت میں وہ کیا کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

جب آپ مسجد میں داخل ہوں اور عشا کی نماز کھڑی ہوگئی ہو اور آپ کو یاد آئے کہ آپ نے تو نماز مغرب بھی ادا نہیں کی تو آپ نماز مغرب کی نیت کے ساتھ جماعت میں شامل ہو جائیں اور جب امام چوتھی رکعت کے لیے کھڑا ہو تو آپ تین رکعتیں پڑھ کر بیٹھے رہیں، امام کا انتظار کریں اور پھر اس کے ساتھ سلام پھیر دیں۔ آپ کے لیے یہ بھی جائز ہے کہ آپ اپنی نماز مکمل کر کے سلام پھیر دیں اور پھر دوبارہ امام کے ساتھ جماعت میں شامل ہو جائیں۔ اہل علم کے صحیح قول کے مطابق امام اور مقتدی کی نیت کے مختلف ہونے میں کوئی حرج نہیں اور اگر آپ اکیلے نماز مغرب پڑھ لیں اور نماز عشاء کا جتنا حصہ پا سکیں وہ جماعت کے ساتھ پڑھ لیں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ253

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ