السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کسی کافر شخص کا اسلامی ملک کی شہریت حاصل کرنے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اگر کوئی غیر مسلم ملک کی شہریت حاصل کرتا ہے تو یہ جائز ہے۔ بشرطیکہ اس سے فتنہ کا خطرہ نہ ہو اور اس سے بھلائی کی امد زیادہ ہو۔ البتہ اسے جزیرہ عرب میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت اسی وقت دی جاسکتی ہے جب وہ اسلام قبول کرلے۔ کیونکہ صحیح بخاری کی روایت ہے:
(أَرْصٰی بِأِْخْراجِ الْمُشْرِکِینَ مِنْ جَزِیْرَۃِ الْعَرَبِ)
کے مطابق نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے مشرکوں کو جزیرہ عرب سے باہر نکال دینے کا حکم دیا تھا۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۹۲۷۲)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب