السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اسلام میں شہریت(Nationality) کی تبدیلی کا کیا حکم ہے؟ یعنی اگر کوئی شْخص ایک عربی مسلم ملک کی شہریت چھوڑ کر دوسرے عربی ملک کی شہریت اختیار کر لیتاہے یا اسلام کے عقیدے کو محوظ رکھتے ہوئے ایک عربی مسلم ملک کی شریت ترک کرکے ایک یوپی (غیر مسلم) ملک کی شہریت اختیار کرلیتا ہے، تو اس کا کیاحکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ایک مسلمان ملک کی شہریت چھوڑ کر دوسرے مسلمان ملک کی شہریت اختیار کرلینا جائز ہے لیکن کسی مسلمان اپنے مسلمان ملک کسی کافر ملک کی شہریت اختیار کرنا جائز نہیں۔فتویٰ(۸۰۷۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب