سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(57) عیسائیوں کی تقریبات میں شمولیت اختیار کرنا

  • 8035
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 1315

سوال

(57) عیسائیوں کی تقریبات میں شمولیت اختیار کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

عیسائی ماہ دسمبر کے آخر میں کرسمس کے نام سے جو عید مناتے ہیں کیامسلمان ان کے ساتھ تہوار میں شریک ہوسکتا ہے؟ ہمارے ہاں کچھ اہل علم مسیحیوں کی عید کے موقع پر ان کی مجالس میں شریک ہوتے اور اسے جائز کہتے ہیں، کیا ان کی یہ بات صحیح ہے یا نہیں؟ کیا ان کے پاس اس کے جواز کی کوئی شرعی دلیل موجودہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عیسائیوں کے ساتھ ان کے تہواروں میں شریک ہونا جائز نہیں، اگرچہ اس میں بعض ایسے افراد بھی شریک ہیں جنہیں علماء سمجھا جاتا ہے۔ کیونکہ اس سے ان کی تعداد میں اضافہ اور ان کے گناہ میں تعاون ہوتا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿وَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَ التَّقْوٰی وَ لَا تَعَاوَنُوْا  عَلَی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ﴾ (المائدة۵/۲)

’’نیکی اور تقویٰ کے کام ایک دوسرے کا تعاون کرو، گناہ اور زیادتی کے کام میں تعاون نہ کرو۔‘‘

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۶۳۹۷)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 57

محدث فتویٰ

تبصرے