السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ارجنٹائن میں بعض تقریبات منائی جاتی ہیں مثلاً جشن آزادی اور بعض مذہبی تقریبات عرب کے عیسائی گرجوں میں مناتے ہیں مثلاً عید الفصح اس قسم کی تقریبات عیسائی پادریوں کے استقبال کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مسلمانوں کا ایسی تقریبا منعقد کرنا، یا ان میں حاضر ہونا یا عیسائیوں کے ساتھ ان میں شریک ہونا جائز نہیں۔ کیونکہ اس سے گناہ کے کاموں میں تعاون لازم آتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس سے منع فرمایاہے۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۸۸۴۸)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب