سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(206) معراج کی رات آپ کو پیش کئے گئے پیالوں کے مشروب

  • 8026
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1396

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

معراج کی رات آپ ﷺ کو پیش کئے گئے پیالوں میں کیا تھا۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

معراج کی رات آپ کو پیش کئے گئے پیالوں میں دودھ اور شراب تھی،آپ نے دودھ کو پی لیا اور شراب کو مسترد کر دیا:حدیث شریف میں ہے ،سیدناابو ہریرہ فرماتے ہیں:

«أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ أُسْرِيَ بِهِ بِإِيلِيَاءَ بِقَدَحَيْنِ مِنْ خَمْرٍ، وَلَبَنٍ فَنَظَرَ إِلَيْهِمَا فَأَخَذَ اللَّبَنَ، قَالَ جِبْرِيلُ: الحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي هَدَاكَ لِلْفِطْرَةِ، لَوْ أَخَذْتَ الخَمْرَ غَوَتْ أُمَّتُكَ»(بخاری:4709)

ایلیاء میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دو پیالے پیش کئے گئے، جن میں سے،ایک دودھ کا اوردوسرا شراب کا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں سے دودھ کا پیالہ منتخب فرمایا ۔سیدنا جبرائیل نے کہا،”اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !تمام تعریفیں اس اللہ کے لئے ہیں ،جس نے آپ کی فطرت کی طرف راہنمائی فرمائی۔ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم شراب کو اختیار کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اُمت گمراہ ہو جاتی ۔“

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاوی بن باز رحمہ اللہ

جلددوم

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ