السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے ساتھ کمپنیوں میں غیر مسلم یعنی ہندو، سکھ اور عیسائی وغیرہ کام کرتے ہیں۔ ان کے کیا حقوق ہی؟ اور ہم ان کے بارے میں کیا فرائض عائد ہوتے ہیں؟ ہمیں ان کے ساتھ کس طرح سلوک کرنا چاہئے کہ ا س’’دوستی‘‘ کا ارتکاب نہ ہو جو شریعت میں منع ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
آپ انہیں اسلام کی دعوت دیں، اچھی باتوں کی تلقین کریں، برے کاموں سے منع کریں، ان کے اچھے رویہ کاجواب اچھے رویے سے دیں اور اچھے طریقے سے انہیں اسلام کی طرف مائل کریں۔ لیکن ان کے کفر اور گمراہی سے نفرت رکھیں۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ
اللجنة الدائمة۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۱۰۵۲۳)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب