سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(41) احادیث صحیحہ کے منکر کا حکم

  • 8018
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-19
  • مشاہدات : 1442

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایسے امام  کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے جو رسول اللہ  صلی اللہ علیہ وسلم کی کئی احادیث کا منکر ہے مثلاً ایک یہودی کے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر جادو کرنے کا واقعہ  بیان کرنے والی حدیث اور آخری زمانہ میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے آسمان سے نازل ہونے کی حدیث وغیرہ ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ثابت شدہ حدیثوں کا انکار کرے مثلاً مذکورہ بالا دونوں حدیثیں ، ایسا شخص غلطی پر ہے ۔ اس پر ’’فاسق‘‘ کا حکم لگایا جائے گا۔ بعض اوقات اس کے حالات کو دیکھ کر اسے ’’کافر‘‘ بھی قرار یا جا سکتا ہ ۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِهٖ وَصَحْبِهٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 47

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ