السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جو شخص داڑھی منڈواتا ہے اور داڑھی رکھنے والے سے ٹھٹھا مذاق کرتا ہے اور اسے بھی داڑھی مونڈنے کا حکم دیتا ہے، ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
داڑھی رکھنے والے کا مذاق اڑ انا جائز نہیں۔ کیونکہ اس نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کی تعمیل میں یہ عمل کیا ہے اور جو شخص مذاق اڑاتا ہواسے سمجھانا چاہئے کہ داڑھی بڑھانے کا مذاق اڑانا بہت بڑا جرم ہے جس کی وجہ سے مرتد ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کا رشاد ہے:
﴿قُلْ اَبِاللّٰہِ وَ اٰیٰتِہٖ وَرَسُوْلِہٖ کُنْتُمْ تَسْتَہْزِئُ وْنَ٭ لَا تَعْتَذِرُوْا قَدْ کَفَرْتُمْ بَعْدَ اِیْمَانِکُمْ﴾ (التوبة۹/ ۶۵،۶۶)
’’کیا تم اللہ تعالیٰ سے، اس کی آیتوں سے اور اس کے رسول سے مذاق کرتے ہو؟ معذرت نہ کرو۔ تم ایمان لانے کے بعد پھر کافر ہوگئے ہو۔‘‘
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۶۲۸۰)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب