سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(35) ہر عملی کفر سے انسان اسلام سے خارج نہیں ہوتا

  • 8012
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 941

سوال

(35) ہر عملی کفر سے انسان اسلام سے خارج نہیں ہوتا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

علمائے کرام ترک نماز کو’’عملی کفر‘‘قرار دیتے ہیں اور ’’عملی کفر‘‘کی وجہ سے کسی کو دائرہ اسلام سے خارج نہیں کیا جاسکتا۔ الا یہ کہ وہ ایسے اعمال کا ارتکاب کرے جسے علماء نے اس قانون سے مستثنیٰ قر ار دیا ہے۔ مثلاً ذات باری تعالیٰ کی شان میں گستاخی کرنا۔ تو کیا تارک نماز بھی مستثنیٰ ہے؟ اور کیوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ہر ’’عملی کفر‘‘کے متعلق یہ نہیں کہا سکتا کہ اس سے انسان دائرہ اسلام سے خارج ہوجاتا ہے۔ بلکہ کچھ ایسے ہیں جن سے انسان دائرہ اسلام سے نکل جاتا ہے اور وہ ایسے اعمال ہیں جن سے دین کی توہین اور بے حرمتی ظاہر ہوتی ہے مثلاً قرآن مجید پر پاؤں رکھ دینا یا اللہ تعالیٰ کے کسی روسل کو گالی دینا جب کہ اسے معلوم ہو کہ وہ اللہ کا رسول ہے، یا کسی کو اللہ کا بیٹا قرار دینا، یا اللہ تعالیٰ کے سوا کسی کو سجدہ کرنا، یا غیراللہ کے لئے جانور ذبح کرنا۔ فرض نمازیں سستی کی وجہ سے ترک کردینا بھی اسی قسم کے اعمال میں آتا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(الْعَھْدُ الَّذِی بَیْنَنَا وَبَیْنَھُمْ الصَّلَاۃُ، فَمَنْ تَرَکَھَا فَقَدْ کَفَرَ) (سنن ترمذی رقم ۲۶۲۳، سنن نسائی، سنن ابن ماجہ رقم ۱۰۷۹، مسند احمد، ۵/ ۳۴۶، مستدرك الحاکم۱/۷ سنن الدرامی، السنن الکبری للبیہقی ۳/ ۳۶۶، مصنف ابن ابی شبیة۱۱/۳۴ وصحیح ابن جبان رقم ۱۴۵۴)

’’ہمارے او ران کے درمیان عہد نماز ہی ہے (یعنی نماز ہی سے ثابت ہوتا ہے کہ فلاں قبیلہ کے لوگ مسلمان ہیں۔ اس لئے انہیں مسلمانوں والے حقوق دئیے جاتے ہیں) اور جس نے نماز چھوڑ دی اس نے کفر کیا‘‘

اس حدیث کو امام احمد‘ ترمذی‘ ابو داؤد‘ نسائی اور ابن ماجہ نے صحیح سند کے ساتھ حضرت یزید بن حصیب رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔ اس کے علاوہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(بَیْنَ الرَّجُلِ وَبَیْنَ الْکُفُرِ والشِّرْکِ تَرْکُ الصَّلَاۃِ) (صحیح مسلم)

’’بندے اور کفروشرک کے درمیان حد فاصل ترک نماز ہے۔‘‘

(یعنی بندہ ترک نماز کی وجہ سے کفروشرک سے جاملتا ہے۔ بندے اور کفر کو ملانے والا رابطہ ترک نماز ہے) اس حدیث کو امام مسلم نے اپنی کتاب ’’صحیح‘‘ میں حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ  سے روایت کیا ہے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۲۱۵۱)

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 43

محدث فتویٰ

تبصرے