سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(201) اذان کے بعد کی دعا میں ’’انک لا تخلف المیعاد‘‘ کا اضافہ کرنا کیسا ہے؟

  • 801
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 2578

سوال

(201) اذان کے بعد کی دعا میں ’’انک لا تخلف المیعاد‘‘ کا اضافہ کرنا کیسا ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا اذان کے بعد کی دعا میں: (اِنَّکَ لَا تُخْلِفُ الْمِيْعَادَ) کے الفاظ کا اضافہ صحیح ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

اس اضافے کے بارے میں علماء حدیث میں اختلاف ہے۔ بعض نے کہا کہ شاذ ہونے کی وجہ سے یہ الفاظ ثابت نہیں ہیں کیونکہ اس حدیث کے اکثر راویوں نے یہ کلمات روایت نہیں کیے ہیں جب کہ اس مقام کا تقاضا یہ تھا کہ ان کلمات کو حذف نہ کیا جاتا کیونکہ یہ مقام دعا اور ثنا کا ہے، لہٰذا اس طرح کے الفاظ بھی کہنے چاہئیں اور یہ دیگر روایات کے منافی نہیں ہیں۔ جن علماء نے ان کلمات کو صحیح قرار دیا ہے، ان میں شیخ عبدالعزیز بن باز رحمہ اللہ  بھی ہیں۔ آپ نے فرمایا ہے کہ اس کی سند صحیح ہے کیونکہ امام بیہقی نے اسے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ (فتاویٰ اللجنة: ۸۸/۶)

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ250

محدث فتویٰ

تبصرے