سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(30) برے کام میں مدد کرنا منع ہے

  • 8007
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1219

سوال

(30) برے کام میں مدد کرنا منع ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

شناختی کارڈ کے محکمہ میں کام کرنے والے ایک صاحب نے مسئلہ پوچھا ہے۔ جس کا خلاصہ ہے کہ جو شخص کوئی دوسرا مذہب چھوڑ کر اسلام قبول کرتا ہے اسے نام تبدیل کرنا پڑتا ہے، خا ص طور پر جب کہ اس کا نام اسلام کے خلاف ہو۔ اس کے بعد ان نومسلموں میں سے اگر کوئی شخص اسلام سے نکل جائے تو ضروری ہے کہ اس کا سابقہ نام (غیر مسلموں ولا) بحال کر دیا جائے۔ کیونکہ اس بنیاد پر بہت سے معاملات متاثر ہوتے ہیں بعض امور کا تعلق دین اسلام سے ہے اور بعض کا ان معاملات سے جن میں کافروں کا قانون چلتا ہے۔ مثلاً وراثت، شادی بیاہ اور دوسرے انفرادی مسائل۔ چونکہ سائل محکمہ شہری امور کے شعبہ شناختی کارڈ میں کام کرتا ہے تو کیا ان سے ان ناموں کی تبدیلی کی وجہ سے گناہ ہوگا؟ اور کیااس کا یہ سرکاری کام اس کی طرف ارتداد کی تائید شمار ہوگا؟ جب کہ اسے اکثر اوقات یہ احکام افسران بالا کی طرف سے وصول ہوتے ہی؟ ان تمام مسائل میں شرعی حکم کیا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب آپ کو معلوم ہے کہ نام کی تبدیلی کی درخواست دینے والا اسلام چھوڑ کر کفر اختیار کرہا ہے تو آپ کو اس کام میں کسی قسم کا تعاون نہیں کرناچاہئے۔اگرچہ آپ کا افسر آپ کو حکم دے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿وَ تَعَاوَنُوْا عَلَی الْبِرِّ وَ التَّقْوٰی وَ لَا تَعَاوَنُوْا  عَلَی الْاِثْمِ وَ الْعُدْوَانِ﴾ (المائدة۵/۲)

’’نیکی اور تقویٰ کے کام ایک دوسرے کا تعاون کرو، گناہ اور زیادتی کے کام میں تعاون نہ کرو۔‘‘

اور اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

(لَعَنَ آکِلَ الرِّبَا وَمُوکَلَہُ وَکَاتِبَہُ وَشَاھِدَیْہِ)

’’سود لینے والے،سود دینے والے، اسے لکھنے والے اور اس معاملہ میں گواہ بننے والے (سب) ملعون ہیں۔‘‘

اور فرمایا:

(ھُمْ سَوَائٌ) وہ سب (گناہ میں) برابرہیں۔‘‘ [1]

جب سودی معاملات میں تعاون کرونے لا ملعون ہے تو اس شخص کا کیا حال ہوگاجو کفر میں پختہ رہنے پر تعاون کرتا ہے اور مرتد ہونے والوں کے کاموں میں سہولت پیدا کرتا ہے؟ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (أِنَّمَا الطَّاعة فِی الْمَعْرُوْفِ)’’اطاعت صرف نیکی ہوتی ہے‘‘اور فرمایا: (لَا طَاعَة لَلْمَخْلُوقِ فی مَعْصِیَة الْخَالِقِ)’خالق کی نافرمانی میں مخلوق کی اطاعت نہیں۔‘‘

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز فتویٰ (۶۸۹۹)


[1]              مسند احمد ج۱،ص۸۳، ۸۷، ۳۹۳، ۴۰۳۔صحیح مسلم حدیث نمبر ۱۵۱۸ سنن ابوداؤد۔حدیث نمبر ۳۳۳۳،ترمذی حدیث نمبر ۱۲۰۶۔ابن ماجہ حدیث نمبر ۲۲۷۷۔ نسائی ج۸،ص ۱۴۷

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 40

محدث فتویٰ

تبصرے