سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(200) مؤذن کی متابعت میں کلمات ’’رضیت بااللہ رباً... الخ‘‘ کب کہے جائیں؟

  • 800
  • تاریخ اشاعت : 2024-04-30
  • مشاہدات : 1666

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث میں آیا ہے کہ انسان مؤذن کی متابعت میں یہ کلمات کہے: (رَضِيْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِيْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ رَّسُوْلًا) سوال یہ ہے کہ یہ کلمات کس وقت کہے جائیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

حدیث سے بظاہر یوں معلوم ہوتا ہے کہ مؤذن جب یہ کہے: (اَشْهَدُ اَنْ لَا اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَاَشْهَدُ اَنَّ مُحَمَّدًا رَّسُوْلُ اللّٰهِ) اور آپ ان کلمات کا جواب دے دیں تو پھر یہ کہیں: (رَضِيْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّبِالْاِسْلَامِ دِيْنًا وَّبِمُحَمَّدٍ رَّسُوْلًا) کیونکہ اس بارے میں حدیث نبوی ہے:

«مَنْ قَالَ حِيْنَ يَسْمَعُ الْمُؤَذِّنَ: اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيْکَ لَهُ وَاَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ رَضِيْتُ بِاللّٰهِ رَبًّا وَّبِمُحَمَّدٍ رَّسُوْلًا وَبِالْاِسْلَامِ دِيْنًا» (صحيح مسلم، الصلاة، باب استحباب القول مثل قول الموذن… ح:۳۸۶ (۱۳)

’’جو شخص مؤذن کو سنتے ہوئے یہ کہے: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی الٰہ نہیں، وہ اکیلا ہے، اس کا کوئی شریک نہیں اور بے شک محمد صلی اللہ علیہ وسلم  اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں۔ میں اللہ کے رب ہونے پر، محمد صلی اللہ علیہ وسلم  کے رسول ہونے پر اور اسلام کے دین ہونے پر راضی ہوں۔‘‘

ایک روایت میں یہ الفاظ آتے ہیں: (مَنْ قَالَ وَاَنَا اَشْهَدُ) ’’جو کہے کہ میں یہ گواہی دیتا ہوں۔‘‘ یہ اس بات کی دلیل ہے کہ مؤذن کے  (اَشْهَدُ اَنْ لَّا اِلٰهَ اِلاَّ اللّٰهُ) کہنے کے بعد یہ الفاظ کہے جائیں کیونکہ واو حرف عطف ہے، اس کا تقاضہ ہے کہ سامع کو مؤذن کے قول کے بعد یہ کلمات کہنے چاہئیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ارکان اسلام

عقائد کے مسائل: صفحہ250

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ