السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کوئی شخص مسجد میں اس وقت آئے، جب مؤذن اذان دے رہا ہو تو افضل کیا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
افضل یہ ہے کہ وہ مؤذن کی اذان کا جواب دے، پھر اذان کے بعد والی مسنون دعا کا وردکرے اور پھر تحیۃ المسجد پڑھے، البتہ بعض علماء نے اس سے اس صورت کو مستثنیٰ قرار دیا ہے کہ جب کوئی مسجد میں جمعہ کے دن اس وقت داخل ہو، جب مؤذن دوسری اذان دے رہا ہو تو وہ تحیۃ المسجد پڑھے کیونکہ اسے خطبہ سننا ہے۔ انہوں نے اس کا سبب یہ بیان کیا ہے کہ خطبہ سننا واجب ہے اور مؤذن کی اذان کا جواب دینا واجب نہیں اور غیر واجب کی نسبت واجب کی حفاظت کرنا زیادہ بہتر ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب