السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ہمارے علاقے میں ایک بہت بری عادت پائی جاتی ہے، وہ ہے اللہ تعالیٰ کی ذات مقدسہ کو گالی دینا۔ اس کے متعلق اسلام کا کیا حکم ہے؟ جو شخص یہ حرکت کرتا ہے کیا اس کی بیوی کو طلاق ہوجائے گی؟ یہ مسئلہ واضح کردیجئے، اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے۔
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اللہ تعالیٰ کی شان میں نازیبا الفاظ کہنا کبیرہ گناہوں میں سب سے بڑا گناہ ہے، بلکہ یہ اسلام سے نکل جانے کے مترادف ہے۔ جس شخص سے یہ غلطی سرزد ہوجائے اسے چاہئلے کہ فوراً توبہ کرے، اللہ تعالیٰ سے معافی مانگے اور بکثرت نیکیاں کرے۔ جب وہ خلوص دل سے پختہ توبہ کرے گا اللہ تعالیٰ اسے معاف فرمادیں گے اور اس کی بیوی اس کے نکاح میں رہ جائے گی۔
وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ
اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز (۹۲۲۰)
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب