سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(04) شرک کی سنگینی

  • 7981
  • تاریخ اشاعت : 2024-03-28
  • مشاہدات : 1070

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حدیث میں وار دپانچ ارکان اسلام کو ماننے کے بعد ، کیا کوئی شرکیہ عمل انسان کو دوبارہ کافر بنادیتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسلام کا مطلب یہ ہے کہ آپ اس بات کی گواوہی دیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں اور نماز اداکریں، زکوٰۃ دیں، رمضان کے روزے رکھیں اور استطاعت ہو تو حج کریں۔ ایمان کا مطلب یہ ہے کہ آپ اللہ پر، اس کے فرشتوں پر، اس کی کتابوں پر، اس کے رسولوں پر، قیامت پر اور اچھی بری تقدیر اللہ کی طرف سے ہونے پر ایمان رکھیں۔ احسان کا مطلب یہ ہے کہ آپ اللہ کی عبادات ایسے (اچھے طریقے) سے کریں گویا کہ آپ اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہے ہیں۔ اگر آپ اللہ کو نہیں دیکھ سکتے تو اللہ آپ کو دیکھ ہی رہا ہے۔ اسلام میں ظاہری اعمال شامل ہیں اور ایمان باطنی (یعنی قلبی) اعمال، اور یہ دونوں آپس میں لازم وملزوم ہیں۔ ایمان کے بغیر ا سلام درست ہے نہ اسلام کے بغیر ایمان۔ نواقص اسلام یعنی مسلمان کو کافر بنادینے والے اعمال بہت زیادہ ہیں۔ ان میں سے بڑا شرک ہے مثلاً فوت شدہ بزرگوں کو پکارنا اور ان سے فریاد کرنا،بتوں، درختوں اور ستاروں وغیرہ سے حاجت روائی چاہنا۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا کہ سب سے بڑا گناہ کون سا ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا:

«أَنْ تَجْعََ للّٰہِ نِدَّا وَھُوَ خَلَقَك» (الحدیث: متفق علیه)

’’کہ تو (کسی کو) اللہ کا شریک بنائے حالانکہ اللہ نے تجھے پیدا کیا ہے۔‘‘یہ حدیث صحیح بخاری اور صحیح مسلم میں موجود ہے۔

اللہ تعالیٰ یا اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو گالی بکنا اور دین کا مذاق اڑانا بھی اس میں داخل ہے۔ اس کے علاوہ کسی ایسی چیز کا انکار جس کا فرض ہوناہر کسی کو بدیہی طور پر معلوم ہے مثلاً نماز اور زکوۃ۔ یا کسی ایسے عمل کے حرام ہونے کا انکار کرنا جودین میں بدیہی طور پر حرام ہے مثلاً چوری اور بدکاری شیخ ا لاسلام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللہ نے اس قسم کی دس چیزیں بیان کی ہیں۔ یہ رسالہ ’’مجموعہ توحید‘‘ میں شامل ہے اور الگ بھی شائع ہوا ہے۔

مزید معلومات کیلئے فقہ کی کتابوں میں مذکور ’’مرتد کے احکام‘‘ کا باب ملاحظہ کیجئے۔

وَبِاللّٰہِ التَّوْفِیْقُ وَصَلَّی اللّٰہُ عَلٰی نَبِیَّنَا مُحَمَّدٍ وَآلِہٖ وَصَحْبِہٖ وَسَلَّمَ

 اللجنۃ الدائمۃ ۔ رکن: عبداللہ بن قعود، عبداللہ بن غدیان، نائب صدر: عبدالرزاق عفیفی، صدر عبدالعزیز بن باز

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلددوم -صفحہ 15

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ