سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(245) کیا تقریبات یا محفلوں میں تالی بجانا جائز ہے؟

  • 7965
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1477

سوال

(245) کیا تقریبات یا محفلوں میں تالی بجانا جائز ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا تقریبات اور محفلوں میں تالی بجانا جائز ہے یا مکروہ ہے؟ (مقبل۔ع۔ حال)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

محفلوں میں تالی بجانا جاہلیت کے اعمال سے ہے اور اس کے متعلق جو کم از کم کہا جا سکتا ہے اس کا مکروہ ہونا ہے جبکہ دلیل سے حرام ظاہر ہوتی ہے۔ کیونکہ مسلمانوں کو کافروں کی مشابہت کرنے سے روکا گیا ہے اور اللہ تعالیٰ نے مکہ کے کافروں کی صفت بیان کرتے ہوئے فرمایا:

﴿وَ مَا کَانَ صَلَاتُہُمْ عِنْدَالْبَیْتِ اِلَّا مُکَآئً وَّ تَصْدِیَة﴾

’’اور ان لوگوں کی نماز خانہ کعبہ کے پاس سیٹیاں اور تالیاں بجانے کے سوا کچھ نہ تھی۔‘‘ (الانفال: ۳۵)

علماء کہتے ہیں کہ مکاء سے مراد سیٹی بجانا اور تصدیہ سے مراد تالی بجانا ہے اور مومن کے لیے سنت یہ ہے کہ جب وہ کوئی بات دیکھے یا سنے جو اسے اجھی لگے یا ناپسندیدہ ہو تو سبحان اللہ یا اللہ اکبر کہے۔ جیسا کہ بہت سی احادیث میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ بات ثابت ہے۔ تالی بجانا تو بالخصوص عورتوں کے لیے مشروع ہے۔ جب وہ نماز میں پیچھے کھڑی ہوں اور مرد بھی ہوں۔ اور نماز میں امام بھول جائے تو تالی بجا کر تنبیہہ کرنا ان کے لیے مشروع ہے۔ مگر مرد سبحان اللہ کہہ کر امام کو متنبہ کریں گے۔ جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی سنت ثابت ہے۔ اس سے یہ بات معلوم ہو جاتی ہے کہ مردوں کے تالی بجانے میں کافروں اور عورگوں سے مشآبہت ہے اور دونوں کی مشابہت سے منع کیا گیا ہے… اور توفیق دینے والا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 229

محدث فتویٰ

تبصرے