سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(244) ایسے مفید پروگرام سننے کا کیا حکم ہے، جن میں موسیقی نہ ہو؟

  • 7964
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1023

سوال

(244) ایسے مفید پروگرام سننے کا کیا حکم ہے، جن میں موسیقی نہ ہو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

بعض مفید پروگرام سننے کا کیا حکم ہے۔ مثلاً اخباروں کے تصبرے یا خبریں وغیرہ جبکہ ان کے ساتھ موسیقی نہ ہو؟ (ل۔ ع۔ م۔ الریاض)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا پروگرام سننے اور اس سے مستفید ہونے میں کوئی حرج نہیں۔ بشرطیکہ اس کی ابتدا موسیقی سے نہ ہو تاآنکہ وہ ختم ہو جائے کیونکہ موسیقی بھی آلات لہو سے ہے۔ اللہ تعالیٰ اسے چھوڑنے اور اس کے شر سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 229

محدث فتویٰ

تبصرے