سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(238) چمڑے کے کوٹ پہننے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے

  • 7958
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1037

سوال

(238) چمڑے کے کوٹ پہننے کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

چمڑے کے اوور کوٹ پہننے کے معاملہ میں ایک بحث کے دوران آخری اوقات میں ہمیں تیز کلامی سے سابقہ پڑ گیا۔ بعض بھائیوں کا یہ خیال تھا کہ کوٹ خنزیر کے چمڑے سے بنائے جاتے ہیں… اور جب یہ صورت ہو تو ان کے پہننے کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا یہ دینی نقطہ نظر سے جائز ہے۔ یہ خیال رہے کہ بعض دینی کتابوں مثلاً قرضاوی کی کتاب حلال وحرام اور دین علی مذاہب اربعہ میں اس مسئلہ پر کئی اقوال بتلائے گئے ہیں۔ جن سے اس مشکل کی طرف اشارہ ہی ملتا ہے۔ کوئی بات انہوں نے وضاحت سے پیش نہیں کی۔‘‘(المرکز الثقافی الاسلامی۔ ارہوس)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’جب کھال کو رنگ لیا جائے تو وہ پاک ہو جاتی ہے۔‘‘ نیز فرمایا: ’’مردار کی کھال رنگ دینے سے پاک ہو جاتی ہے۔‘‘

اور علماء کا اختلاف اس بات میں ہے کہ آیا یہ حدیث تمام جانداروں کی کھالوں کو عام ہے یا صرف ذبیحہ مردار کی کھالوں سے مختص ہے۔ اس میں تو شک نہیں کہ ذبیحہ مردار کی کھال رنگنے سے پاک ہو جاتی ہے۔ جیسے اونٹ، گائے اور بکری کی کھال پاک ہو جاتی ہے اور اہل علم کے صحیح تر قول کے مطابق ہر چیز میں استعمال ہو سکتی ہے… مگر خنزیر، کتے اور اس جیسے دوسرے جانور جنہیں ذبح کرنا حلال نہیں، ان کی کھال دباغت سے پاک ہونے میں اہل علم کا اختلاف ہے۔ اور محتاط روش یہی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس ارشاد پر عمل کرتے ہوئے انہیں استعمال نہ کیا جائے۔

((مَنِ اتَّقَی الشُّبُھاتِ فَقَدِ اسْتَبْرَا لِدِیْنِہ وعِرْضِہ))

’’جو شخص شبہات سے بچا رہا، اس نے اپنے دین اور اپنی عزت کو محفوظ کر لیا۔‘‘

نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((دَعْ مَا یُریبُکَ الی مَا لَا یُریبُکَ))

’’اس چیز کو چھوڑ دو جس میں شک ہو اور وہ اختیار کرو جس میں شک نہ ہو۔‘‘

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 224

محدث فتویٰ

تبصرے