سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(230) مسجد میں تلاوت کے وقت آواز بلند کرنے کا حکم

  • 7950
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 3029

سوال

(230) مسجد میں تلاوت کے وقت آواز بلند کرنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا مسجد میں بلند آواز سے قرآن کی تلاوت کرنا جائز ہے۔ جبکہ اس وقت مسجد میں بعض نمازی نقل ادا کر رہے ہوں؟ (ابراہیم۔ م۔ ضرماء)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسجد میں اس وقت بلند آواز سے قراء ت نہیں کرنا چاہیے، جب کہ اردگرد کے نمازی یا قرآن پڑھنے والے تشویش میں پڑ جائیں۔ اسی طرح اگر قاری مسجد کے علاوہ کسی دوسری جگہ ہو اور اس کے اردگرد نمازی یا قاری ہوں تو بھی آواز بلند نہیں کرنا چاہیے۔ لہٰذا سنت یہ ہے کہ ان پر آواز بلند نہ کی جائے۔ جیسا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ ایک دن آپ مسجد میں تشریف لائے تو کچھ لوگ نماز ادا کر رہے تھے اور کچھ بلند آواز سے قراء ت کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

((کُلُّکُم یُناجی اللّٰہَ؛ فلَا یُؤذِ بَعضُکم بعضًا))

’’تم میں ہر کوئی اللہ سے سرگوشی کر رہا ہے۔ لہٰذا کوئی دوسرے شخص کو ایذا نہ دے۔‘‘

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 216

محدث فتویٰ

تبصرے