نماز میں کیسے کھڑا ہونا چاہیے اور ہاتھ کہاں اور کس طرح باندھے جائیں۔؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
نماز کے لیے قبلہ رو اس طرح کھڑا ہو کہ پاؤں اور کندھوں کا فاصلہ برابر ہوتاکہ اگر دوسرے کے ساتھ ملے تو نیچے اوپر سے سارامل سکے۔ اور نظر پاؤں کی جگہ رہے تو بہتر ہے۔ اگر پاؤں سے ہٹ جائے تو سجدہ کی جگہ سے آگے نہیں برھنی چاہیے۔ اپنے دل کوپورا خدا کی طرف متوجہ کرے۔ اور اللہ اکبر کہہ کر نماز کی نیت باندھے اور انگلیوں کو کشادہ رکھ کر ہتھیلیوں کو قبلہ رخ کرکے کانوں تک یا کندھوں تک دونوں ہاتھ اٹھائے پھر بایاں ہاتھ نیچے اور دایاں اوپر سینہ پر رکھے۔ اور اس کے بعد ثناء یا دعا پڑھے۔
وباللہ التوفیق