سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(187) کیا متعدد بیوں میں عدل شرط ہے؟

  • 7907
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1759

سوال

(187) کیا متعدد بیوں میں عدل شرط ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 متعدد بیویوں کا کیا حکم ہے؟ کیا بیاہ میں عدل شرط ہے اگر یہ جائز ہے تو کیا شب بسری اور جماع میں مساوات کا عدل بھی اس میں شامل ہے؟

نیز اس شخص کا کیا حکم ہے جو متعدد بیویوں سے صرف تفاجر اور خوشحالی کا ارادہ رکھتا ہے۔ باوجودیکہ وہ عدل پر قدرت رکھتا ہے؟ (حمدان ۔ع۔ا)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تعدد ازواج سنت ہے جو شخص اس کی قوت رکھتا ہو اور اس سے اس کا ارادہ اپنی شرمگاہ کی عفت، نظر نیچے رکھنا، اولاد کی کثرت یا اس بنا پر امت کو جرات دلانا ہو۔ تاکہ لوگ ان چیزوں کو اختیار کر کے، جنہیں اللہ تعالیٰ نے حلال کیا ہے، ان چیزوں سے بے نیاز ہو جائیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے حرام کیا ہے اور تاکہ لوگ امت اسلامیہ کی کثرت کے اسباب اپنائیں اور زمین میں اللہ کی عبادت کرنے والوں کی کثرت ہو یا ایسے ہی دوسرے پاکیزہ مقاصد ہیں۔

اور اس معاملہ میں اللہ تعالیٰ کا یہ قول حجت ہے:

﴿وَ اِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تُقْسِطُوْا فِی الْیَتٰمٰی فَانْکِحُوْا مَا طَابَ لَکُمْ مِّنَ النِّسَآئِ مَثْنٰی وَ ثُلٰثَ وَ رُبٰعَ فَاِنْ خِفْتُمْ اَلَّا تَعْدِلُوْا فَوَاحِدَۃً اَوْ مَا مَلَکَتْ اَیْمَانُکُمْ ذٰلِکَ اَدْنٰٓی اَلَّا تَعُوْلُوْاo

’’اور اگر تمہیں اس بات کا خوف ہو کہ یتیم لڑکیوں کے بارے میں انصاف نہ کر سکو گے تو ان کے سوا جو عورتیں تم کو پسند ہوں دو دو، تین تین یا چار چار ان نکاح کر لو اور اگر اس بات کا ڈر ہو کہ تم ان میں انصاف نہ کر سکو گے توپھر ایک ہی (کافی ہے) یا لونڈی جس کے تم مالک ہو۔ اس طرح تم بے انصافی سے بچ جاؤ گے۔‘‘(النساء: ۳)

نیز اللہ تعالیٰ نے فرمایا:

﴿لَقَدْ کَانَ لَکُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰہِ اُسْوَۃٌ حَسَنَة﴾

’’تمہارے لیے رسول اللہ کی پیروی بہترین روش ہے۔‘‘ (الاحزاب: ۲۱)

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی متعدد بیویاں تھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے درمیان عدل کرتے اور فرماتے:

((اللّٰھمَّ ھذا قسْمِی فیما امْلِکُ فلَا تَلُمْنِی فیما تَمْلِکُ ولا امْلِکُ))

’’اے اللہ! یہ میری ان باتوں میں تقسیم ہے جن کی میں قدرت رکھتا ہوں اور جن باتوں کی قدرت تو رکھتا ہے میں نہیں رکھتا ان میں قصور وار نہ ٹھہرانا۔‘‘

اس حدیث کو اہل السنن نے صحیح اسناد کے ساتھ نکالا ہے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اس سے مراد یہ ہے کہ عدل ان باتوں میں واجب ہے جو انسان کے اپنے بس میں ہیں۔ جیسے خرچہ دینا اور شب بسری وغیرہ۔ رہی محبت اور جماع، تو یہ انسان کے بس میں نہیں ہے۔

اس مسئلہ میں مذکورہ بالا آیت کریمہ کی تفسیر کے طور پر جو سنت صحیحہ وارد ہیں اور پر عمل کرتے ہوئے کسی مسلم کے لیے یہ جائز نہیں کہ وہ چار سے زیادہ بیویوں کو جمع کرے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 169

محدث فتویٰ

تبصرے