سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(174) امتحانات میں بددیانتی کا کیا حکم ہے؟

  • 7895
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 854

سوال

(174) امتحانات میں بددیانتی کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

امتحان کے دوران بددیانتی سے کام لینے کا کیا حکم ہے؟ یہ خیال رہے کہ میں نے بہت سے طلبہ کو دیکھا کہ وہ بددیانتی کرتے ہیں۔ میں انہیں سمجھاتا ہوں تو وہ کہہ دیتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔‘‘(خالد۔ ی۔ مکۃ المکرمہ)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

بددیانتی امتحانات میں ہو یا عبادات اور معاملات میں، حرام ہے۔ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:

((مَنْ غَشَّنَا فَلَیْسَ مِنَّا))

’’جس نے ہم سے بددیانتی کی وہ ہم سے نہیں۔‘‘

اس لیے کہ بددیانتی سے دنیا اور آخرت میں بہت سے نقصانات مرتب ہوتے ہیں۔ لہٰذا اس سے بچنا اور دوسروں کو اسے چھوڑنے کی وصیت کرتے رہنا واجب ہے۔

ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ ابن بازرحمہ اللہ

جلداول -صفحہ 158

محدث فتویٰ

تبصرے