سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(106) نماز کی شرائط

  • 788
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1828

سوال

(106) نماز کی شرائط

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

نماز کی شرائط کیا ہیں۔ ان کی تفصیل سے آگاہ فرمائیں۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد! 

ہر عمل کے لیے ایک طریقہ ہے اگر اس طریق پر وہ ادانہ ہوتو محنت رائیگاں جاتی ہےاور اس سے نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔ ہنڈیا اور روٹی پکانی ہوتواس کے سیکھنے کی بھی ضرورت پڑتی ہے ۔ نماز تو ایک بہت بڑی ذمہ داری کاکام ہے اس کے لیے بھی بہت سے شرائط و فرائض اور متعلقات ہیں ، اگر ان کا لحاظ نہ رکھا جائے تو نماز سرے ہی سے ادا نہیں ہوتی یا ناقص ہوتی ہے۔ نماز کے لیے استقبال قبلہ شرط ہے ہاں اگر جنگل میں قبلہ کا پتہ نہ لگے تو جس طرف قبلہ کی جانب کا زیادہ خیال ہو اس طرف نماز پڑھ لے۔ اس طرح سواری پر بھی نفل پڑھنے ہوں تو نماز کی نیت باندھنے کےوقت استقبال قبلہ کافی ہے ۔ پھر خواہ رہے یا  نہ رہے۔ ستر عورت کی شرط ہے۔ جس کی تفصیل ہوچکی ہے۔اوراسی طرح طہارت شرط ہے۔ طہارت دو طرح کی ہے۔ ظاہری اور حکمی۔ ظاہری یہ ہے کہ ظاہری نجاسات سے بدن ۔کپڑا اور نمازکی جگہ پاک ہو۔مثلاً پاخانہ پیشاب وغیرہ یہ ظاہری نجاسات ہیں۔ حکمی نجاست یہ ہے۔ جنبی ہونا بے وضو ہونا اور عورت کا حیض والی ہونا وغیرہ۔

وباللہ التوفیق

فتاویٰ اہلحدیث

کتاب الصلوۃ،نمازکی کیفیت کا بیان، ج2 ص117 

محدث فتویٰ


تبصرے